وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ عمران خان کے محسن لیکن یہ شخص محسن کش ہے، صبح شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے ۔
سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر غلطی کی،جنرل باجوہ کےپاس جاکرکہتا رہا میں تاحیات آرمی چیف بنانےکی پیشکش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
وزیر دفاع نے خطاب میں کہا باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایاگیا، وہ شخص نئی نسل کو تباہ کرکے آوازیں دے رہا ہے کہ اسے الیکشن دیے جائیں۔
انہوں نے کہا عمران خان اچانک نازل نہیں ہوا، اسے ایجنڈے کے تحت لانچ کیا گیا، منصوبہ سازوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ اسے ریاست پر مسلط کرناہے، اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عمران خان ایک تجربہ تھا جسے 13-2012 میں لانچ کیا گیا تھا، یہ غلط اور تباہی کا تجربہ تھا۔