عمران خان ہماری نہیں، اپنی دو حکومتیں گرانے آیا تھا، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں ہماری حکومت گرانے کی بجائے اپنی دو حکومتیں گرانے آئے تھے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو بے ربط ہوچکی ہے، رات جو انہوں نے اعلانات کیے، اس کا آئینی اور عوامی طور پر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ تنگ سڑک پر کیا گیا، اگلے جلسے گلیوں میں ہوں گے، اقتدار بھی ایک نشہ ہے، وہ نشہ ان کو تنگ کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی والی ویڈیو فیک ہے لیکن وہ کہتے ہیں اصلی ہے، ایک طریقے سے ایف آئی اے ان کی عزت بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

FUUASTکی جانب سے 29نومبر کو جاب فیئر کا انعقاد کیا جائے گا

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لوگ ابھی تک پارلیمان لاجز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ مراد سعید ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں آرہے، اگر اس لیپ ٹاپ میں کسی طرف اشارہ ہے تو سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنے، قبل از گرفتاری ضمانت کرواسکتا تھا لیکن نہیں کروائی، فیصل واوڈا شور مچا رہا ہے وہ ان کا بندہ ہے، وفاداری کا اب بھرم رکھ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل خون ناحق ہے، یہ بولے گا، پکارے گا، قتل سے سیاسی فائدہ اٹھانے والوں کے ہاتھوں پر ارشد شریف کا قتل تلاش کریں۔

Related Posts