مرضی کے بغیر شادی جنسی زیادتی سے کم نہیں ہوتی۔خلیل الرحمان قمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیل الرحمان قمر کی خاتون کیساتھ وائرل ٹیلیفونک گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی خاتون کیساتھ وائرل ٹیلیفونک گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی مرضی کے بغیر شادی جنسی زیادتی سے کم نہیں ہوتی جبکہ ہماری معاشرتی روایات نے ہماری بیٹیوں اور بہنوں کی بے عزتی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ٹی وی سیریلز کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اگر بچے کی پیدائش میں دیر ہوجائے تو خواتین میں پہلے بات چیت شروع ہوجاتی ہے، مرد حضرات اس پر بعد میں بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آمنہ الیاس کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو سلیوٹ، ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں عورت کو بانجھ نہیں مانتا۔ میں نے لکھا ہے کہ اگر عورت بے اولاد بھی ہو تو فطرتاً ماں ہوتی ہے۔ بے اولاد خاتون کے متعلق بات چیت بھی پہلے خواتین ہی شروع کرتی ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے کو اور خود کو دیکھنا ہوگا۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ہمیں یہ جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا کہ بیٹی بوجھ ہوتی ہے۔ بیٹی کی شادی کرنے پر کہا جاتا ہے کہ مبارک ہو، آپ کے سر سے بوجھ اتر گیا۔ میں پوچھتا ہوں کہ کس بات کا بوجھ تھا جو اتر گیا؟پھر کہتے ہیں آج تیری ڈولی جارہی ہے، اب جنازہ آنا چاہئے۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بیٹی کے جنازے کی بات کرنے والے کون لوگ ہیں؟  آپ نے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی بے عزتی کی ہے، جس کے نتیجے میں معاشرتی سیٹ اپ بے توقیر ہوجاتا ہے۔ لڑکی کی مرضی کے بغیر شادی کرنا اسے جنسی زیادتی کیلئے کسی کے حوالے کرنا ہے۔

انہوں نے معاشرے کی عمومی روایات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ عمومی طور پر ہماری لڑکیاں بڑی ہمت والی ہوتی ہیں تاہم ان کی برداشت کچھ نہیں کرسکتی، وہ معاشرتی سیٹ اپ کی بربادی کا باعث بنتی ہیں۔

 

Related Posts