پیپلزپارٹی کی نیت کونہ سمجھنےوالے آج بھی دھوکےمیں ہیں،خالدمقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:آل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کنوینئرایم کیوایم خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ بہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں، اس لیے پیپلزپارٹی کی نیت کونہ سمجھنےوالے آج بھی دھوکےمیں ہیں۔

خالدمقبوصدیقی کاکہناتھا ایک فیصلہ کن موڑ پر ایک ساتھ بیٹھےہیں کیونکہ جب جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہےاس لیے جب ووٹ فیصلہ نہیں کرپاتاتوروڈفیصلہ کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم 18 ویں ترمیم کےخلاف نہیں لیکن اس پر مکمل طورپرعملدرآمدکےخواہاں ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کتناہی اچھانظام کیوں نہ لائی ہولیکن کراچی کےعوام اسکی اصل نیت سےباخوبی آگاہ ہیں اس لیے ہمیں طےکرناہوگاکہ بلدیاتی نظام کوکیسےبہترکرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے پورےملک کےساتھ ساتھ کراچی کوبھی تباہ وبربادکردیاشہری علاقے آئی سی یو پر ہیں اس لیےہمیں کراچی کےعوام کےحقوق کیلئےملکرجدوجہدکرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

انہوں نے مزیدکہاکہ تمام جماعتیں سندھ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں اس لیے اب ہمیں سوچناہوگاکہ سندھ اسمبلی پرکیسے دھرنادےسکتےہیں۔

Related Posts