کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا،ملک بھر سے نامور شخصیات کووفاق المدارس کے اہم مناصب کے لیے منتخب کرلیا گیا،ذمہ داریاں پانچ سال کے لیے ہوں گی۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نومنتخب صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے باہمی مشاورت سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اہم مناصب کے لیے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاق المدارس کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صدر دارالعلوم کراچی،مولانا حافظ فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا فضل الرحمن مہتمم جامعہ معارف الشریعہ ڈیرہ اسماعیل خان، مولانا مفتی مختار الدین شاہ مہتمم جامعہ ذکریا دارالایمان کربوغہ شریف اور مولانا سید عبدالستار شاہ مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحیمیہ کوئٹہ کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا سرپرست نامزد کیا گیا ہے ۔
چار نائب صدور کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں مولانا انوار الحق مہتمم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سینئر نائب صدر، مولانا عبیداللہ خالد مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی، مولانا سید سلیمان بنوری مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی اور مولانا سعید یوسف مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن پلندری آزاد کشمیر شامل ہیں ۔
جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم مولانا مفتی محمد طیب خازن ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں کے صوبائی ناظمین حسب سابق مولانا امداداللہ ناظم سندھ، مولانا حسین احمد ناظم خیبر پختونخوا، مولانا صلاح الدین ناظم بلوچستان ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
وفاق المدارس کے مدارس دینیہ کنونشن میں حکومت سے اہم مطالبات سامنے آ گئے
وفاق المدارس کے نام کھلا خط اور نئے بورڈز والوں سے کھلی باتیں