نئی دہلی: کیرالہ سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ہبی ایڈن کی اہلیہ انا لنڈا ایڈن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں انہوں نے ریپ کے حوالے سے انتہائی متنازع بیان جاری کیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق انا لنڈا ایڈن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر آپ اس کو روک نہیں سکتے ہیں تو اس کا لطف اٹھائیں۔ان کی اس پوسٹ پر کافی ہنگامہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگی ہے۔
انا لنڈا ایڈن نے فیس بک پر ایک ویڈیو ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے شوہر اور کانگریس ایم پی ہبی ایڈن کی تصویر ڈالتے ہوئے کیپشن لکھا، قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر اسے روک نہیں سکتے تو اس کا مزہ لیجئے۔
مزید پڑھیں : بھارت نے کشمیری بچوں اور خواتین کو گھروں میں قید کردیا ہے،امریکی کانگریس رہنما