بھارت نے کشمیری بچوں اور خواتین کو گھروں میں قید کردیا ہے۔امریکی کانگریس رہنما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے کشمیری بچوں اور خواتین کو گھروں میں قید کردیا ہے۔امریکی کانگریس رہنما
بھارت نے کشمیری بچوں اور خواتین کو گھروں میں قید کردیا ہے۔امریکی کانگریس رہنما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی کانگریس رہنما ابیگیل ڈیوس اسپینبرگر نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین کو گھروں میں قید کردیا ہے جبکہ ہم  امریکی ایوان کو انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ 

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے امریکی کانگریس کی رکن ابیگیل ڈیوس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کو دنیا سے چھپانے کے لیے دستاویزات کا بہانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرکے 8ہزار کی جاسکتی ہے، امریکی وزیر دفاع

کانگریس رہنما نے کہا کہ امریکی سینیٹر کرسٹوفر کو کشمیر جانے سے روکنے کے لیے بہانہ بنایا گیا، جبکہ بھارت کے امریکی رہنما کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر اراکین کانگریس کو تشویش لاحق ہے۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کرفیو 79ویں روز بھی جاری ہے جبکہ مظلوم کشمیری بدستور اپنے گھروں میں محصور ہیں  اور نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔

عوام اشیائے ضروریہ، خوراک اور ادویات سے محروم ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، ہسپتال اور کاروباری ادارے بدستور بند ہیں اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹی وی سمیت تمام ذرائع ابلاغ اور مواصلات پر پابندی برقرار ہے اور کشمیریوں کی آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ بدستور معطل ہے۔

مزید پڑھیں:   کشمیر میں کرفیو 79 ویں روز بھی جاری، عوام ضروریاتِ زندگی سے محروم

Related Posts