حجاب پہننا واقعی ایک خوبصورت عمل ہے اور گرم اور مرطوب موسم میں آسان کام نہیں ہے۔
مقبول میک اپ آرٹسٹ کین ڈول نے انسٹاگرام پر حجاب اور عبایا پہننے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اکثر عبایا پہننے والی لڑکیاں صفائی کا خیال نہیں رکھتی، وہ باقاعدگی سے عبایا کو دھوتی نہیں ہیں جس کی وجہ سے اُن کے پاس کھڑے ہونا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کین ڈول نے کہا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنی خوبصورتی کا خیال رکھتا تھا اورجب بھی کسی تقریب میں جاتا تھا تو لوگ مجھے دیکھ کر یہی کہتے تھے کہ آپ تو باربی کے شوہر کی طرح لگتے ہیں۔
کین ڈول نے کہا کہ جب زیادہ تر لوگوں نے مجھ سے یہی کہا تو میں نے خود کو کین کے طور پر ہی متعارف کروانا شروع کردیا اور اب میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا یہ نام اب میں مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرتا ہوں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو جب وہ یہ بتاتے ہیں کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور مجھے پاکستانی ہونے کی وجہ سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔