کراچی: جعلی کاغذات اور دستخط کے ذریعے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹینڈرز جاری کیے جانے لگے، سندھ کے وزیر بلدیات نے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔
کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں جعلی ٹینڈرز جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ جعلی کاغذات بنا کر مختلف کمپنیوں کو ٹینڈرز جاری کیے جاتے تھے۔
جعل سازی کا دھندا کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے جاری تھا، اس سلسلے میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط ارسال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں با اثر افسران کا قومی خزانے پر7 ارب کا ڈاکہ، محکمہ اینٹی کرپشن خاموش