ٹیکس قوانین تبدیل، حکومت نے موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی کم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی سال کے 4 ماہ میں 92 ارب 76کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے
مالی سال کے 4 ماہ میں 92 ارب 76کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز  کا ٹیکس کم کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا۔

ٹیکس قوانین کی (دوسری شق) میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی ہدایت پر سوئی گیس انتظامیہ کا اضافی بلوں کی مدمیں وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب 30ڈالر سے 100ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730روپے کی جگہ 100 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔

اسی طرح تیس ڈالر تک کی مالیت کے اسمارٹ فون پر 100جبکہ 100ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عام آدمی کو بیرونِ ملک سے لانے والے موبائل پر 50فیصد خصوصی رعایت دی تھی۔

Related Posts