بھارت کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیری قالینوں کی دھوم

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش مقبوضہ کشمیر کے دستکاروں کے ہاتھوں سے بُنے ہوئے سلک آن سلک قالینوں سے آراستہ و پیراستہ ہے۔

نریندر مودی نے دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 50 دستکاروں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لئے یہ قالین تیار کئے ہیں۔

طاہری کارپٹس کے مالک قمر علی خان جس کو دہلی کی ایک کمپنی سے یہ آرڈر ستمبر 2021ء میں نمونے پیش کرنے کے بعد ملا تھا، بہت ہی خوش نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی عازمین حج کا پہلا کارواں مدینہ سے مکہ روانہ

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے، خاص طور پر ان دستکاروں کے لئے جنہوں نے رات دن کام کرکے ان قالینوں کو تیار کیا جن سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش آراستہ و پیراستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سب سے بڑے آئینی ادارے کا فرش ہمارے دستکاروں کے ہاتھوں سے تیار کئے گئے قالینوں سے سجا ہوا ہے، اس سے بڑھ کر عزت افزائی کی کیا بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 دستکاروں جن میں خواتین دستکار بھی شامل تھیں، نے دن رات کام کرکے ان قالینوں کو ڈیڈ لائن سے قبل ہی تیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دستکاروں نے کشمیر کے روایتی طریقے سے ان قالینوں کو تیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس طرح ہمارے قالین ملک کے قد آور لیڈروں کی نظروں میں بھی آئیں گے جس سے اس فن کو دوام مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے جو کسی زمانے میں یہاں کی ایک بہت بڑی صنعت مانی جاتی تھی۔

Related Posts