کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دورۂ آزاد کشمیر کے دوران وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے دوران مظلوم کشمیری عوام بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ یکجہتئ کشمیر منا رہے ہیں جس کے دوران ریلیاں، جلسے جلوس اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالخلافوں میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنے گھروں سے نکل کر غاصب بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن نے جمہوریت کے دعویدار بھارت کا پول کھول دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کی حمایت جاری رکھے گا۔آج دنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر مناتے ہوئے ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ یہ حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔ 

 مزید پڑھیں: کشمیر پر کرفیو نے بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا۔عمران خان