مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر 70 سال سے موجود ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will isolate myself in quarantine centre for five days: FM Qureshi

نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر 70 سال سے موجود ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 7 عشروں سے اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر شامل ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہونے والی گفتگو نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا جس کا حل ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد سے جلد ضروری ہے جس میں مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے آج سیکورٹی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے 5 اگست سے جاری ظلم و ستم پر انسانی المیے کے خلاف عالمی برادری کو آواز اٹھانے پر زور دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی نئی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مستقل مندوب منیر اکرم بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی اقوامِ متحدہ سیکریٹری جنرل سے گفتگو

Related Posts