کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،حکومت کاجمعے کویوم کشمیرمنانے کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،حکومت کاجمعے کویوم کشمیرمنانے کااعلان
حکومت نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر اوریوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 حکومت نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے،  وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے، ملک بھر میں قومی پرچم بھی سر نگوں رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے۔

وزیراعظم جمعہ کوہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے ہر جمعہ کو کشمیر آور کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہر جمعہ کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جاتا ہے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 52 واں روز ہے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل اور ٹی وی نشریات بند ہیں۔

Related Posts