مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو 73 برس مکمل، یومِ سیاہ آج منایا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو 73 برس مکمل، یومِ سیاہ آج منایا جائے گا
،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو 73 برس مکمل، یومِ سیاہ آج منایا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو آج 73 برس مکمل ہو گئے، ایل او سی کے دونوں اطراف اور دُنیا بھر میں مظلوم کشمیری یومِ سیاہ منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جس سال پاکستان آزاد ہوا ، اسی برس 27 اکتوبر کو بھارت نے اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیج کر مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ کر لیا، مقبوضہ کشمیر، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دیگر ممالک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان کے سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، پاکستان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر متفقہ متنازعہ علاقہ ہے جہاں حقِ خود ارادیت عوام کا بنیادی حق ہے۔

دوسری جانب بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے، نریندر مودی حکومت نے گزشتہ برس 5 اگست سے کشمیر کی آئینی حیثیت بدل کر ریاست میں کالے قوانین کا نفاذ شروع کردیا، کشمیری عوام مسلسل ذہنی اذیت، بد ترین مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مظاہرے کیے جائیں گے اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری سے مسئلۂ کشمیر کے پر امن حل کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

Related Posts