وزیراعظم کے سکھ برادری سے کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan won't become party in any conflict: FM Qureshi

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سکھ برادری سے کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔

کررتارپور راہداری معاہدہ دین اسلام کی دیگر مذاہب کے لئے احترام پر مبنی تعلیمات کی رو سے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مظہر ہے ،معاہدے کے تحت روزانہ 5 ہزار سکھ یاتری بغیر ویزا گوردوارہ کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں گے۔

وعدے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرتارپور صاحب راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کریں گے ۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں یہ دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے سکھ برادری سے کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاج سب کا حق ہے،ملک میں مارشل لاء کے کوئی امکانات نہیں ، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین تاریخی کرتار پور صاحب راہداری معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری معاہدہ دین اسلام کی دیگر مذاہب کے لئے احترام پر مبنی تعلیمات کی رو سے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مظہر ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت روزانہ 5 ہزار سکھ یاتری بغیر ویزا گوردوارہ کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سکھ یاتریوں کو موثر بھارتی پاسپورٹ پر کرتارپور راہداری استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہائشی سکھ یاتری، بھارتی اوریجن کارڈ پر اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ چیلنجنگ صورتحال کے باوجود معاہدے پر دستخط وزیراعظم عمران خان کے پختہ عزم کا بے مثال مظاہرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وعدے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرتارپور صاحب راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیرخارجہ سے ملنے گئی تھی ،ویڈیو بنانے پر کسی نے بھی نہیں روکا،حریم شاہ

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تقریب کا افتتاح بابا گرونانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر تقریبات سے پہلے ہوجائے گا تاکہ سکھ برادری کے لوگ احسن طریقے سے ان تقریبات میں شرکت کر سکیں ۔

Related Posts