وزیرخارجہ سے ملنے گئی تھی ،ویڈیو بنانے پر کسی نے بھی نہیں روکا،حریم شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi
وزیرخارجہ سے ملنے گئی تھی ،ویڈیو بنانے پر کسی نے بھی نہیں روکا،حریم شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔

حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں اپنی موجودگی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اْن سے ملنے گئی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی اور ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا‘۔

مزید پڑھیں :وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک اسٹارخاتون کی ویڈیو،وزیراعظم ہاؤس کانوٹس

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ وہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بھی ڈالا اور پھر اسے پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔

Related Posts