بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی ساحل پر سیرو تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساحل پر سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرشمہ کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ’سورج، مٹی اور سمندر۔‘
کرشمہ کی ویڈیو ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پریم قیدی‘ سے کیا تھا، کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم ’راجہ ہندوستانی‘ سے چمکا، اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔
بہترین گانوں، موسیقی اور اداکاری سے مزین اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ کپور کو اسٹار بنا دیا۔