ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور ایک بیٹے کی ماں بننے کے بعد اب دوبارہ امید سے ہیں، جلد دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، اداکارہ کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کرینہ کپور نے معروف اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا تیمور ہے جبکہ اب اداکارہ کرینہ ایک بار پھر امید سے ہوگئی ہیں۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں کسی نئی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور وباء کی وجہ سے ان کا زیادہ وقت گھرمیں گزررہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی
گزشتہ روز فوٹو گرافرز نے گھر سے نکلتے وقت کرینہ کپور کی تصاویر لیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشیوں کے پیغام دیئے جارہے ہیں۔
#KareenaKapoor personifies pregnancy glow as she flaunts her baby bump. See all picshttps://t.co/gwQz6D7uec pic.twitter.com/lqvzmsw2Ym
— India Today Showbiz (@Showbiz_IT) October 27, 2020