خلائی اسٹیشن بنانے کے منصوبے میں پیشرفت، چاند پر وافر مقدار میں پانی دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلائی اسٹیشن بنانے کے منصوبے میں پیشرفت، چاند پر وافر مقدار میں پانی دستیاب
خلائی اسٹیشن بنانے کے منصوبے میں پیشرفت، چاند پر وافر مقدار میں پانی دستیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے چاند پر مستقل خلائی اسٹیشن بنانے کے منصوبے میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی، چاند پر پانی کی وافر دستیابی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاند کی سطح پر زندگی کی واحد امید پانی کی موجودگی کا انکشاف ناسا کی طرف سے سامنے آیا جس نے کہا کہ چاند پر پانی مالیکیولز یعنی سالماتی صورت میں موجود ہے جس کے حتمی ثبوت ملے ہیں۔

قبل ازیں ناسا نے چاند پر خلائی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، ناسا کے خلاء باز اور سائنسدان مستقل خلائی اڈے پر چاند کے قدرتی وسائل سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ یہ تحقیق نیچر آسٹرونومی نامی عالمی جریدے میں شائع ہوئی۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں چاند کی بیرونی سطح کی بجائے اندرونی پرتوں میں پانی کی دستیابی کا انکشاف ہوا تھا، تاہم موجودہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چاند کی بالائی سطح پر بھی پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی مٹی میں 12 اونس فی مربع میٹر پانی کے مالیکیولز پائے گئے ہیں۔ محقق ڈاکٹرکیسی ہونیبال کا کہنا ہےکہ چاند پر پانی کے مالیکیولز کی دستیابی  ایک اہم پیشرفت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سائنس و ٹیکنالوجی کی 2 صنعتوں سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری 

Related Posts