’بڈھی‘ کہنے پر کرینہ کپور مداح پر سخت برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’بڈھی‘ کہنے پر کرینہ کپور مداح پر برہم
’بڈھی‘ کہنے پر کرینہ کپور مداح پر برہم

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت ودلکش اداکارہ کرینہ کپور خان خود کو بڈھی کہنے والوں پرسخت برہم ہوگئیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں پر اُن کی ایک تصویر پر مداح نے انھیں بڈھی کہہ دیا۔

اس تبصرے پر کرینہ کپور نے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔‘

کرینہ کپور کا اُنہیں ’بڈھی‘ کہنے والوں کو منہ توڑ جواب

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

کرینہ کپور نے یہ بھی لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے۔‘

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہاں! ہم بڑے ہیں اور سمجھدار ہیں لیکن کیا تم بے نام، بے چہرہ، بے عمر ہو؟ اور آپ کے لوگ بھی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو 41 سال کی ہونے کے باوجود بھی بوڑھی نہیں لگتی ہیں لیکن اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اکثر ’بڈھی‘ کے نام سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Related Posts