دُعازہرا کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے آئی جی سندھ کو کام سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعازہرا کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے آئی جی سندھ کو کام سے روک دیا
دُعازہرا کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے آئی جی سندھ کو کام سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کامران فضل کو کام کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دُعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کامران فضل سے عہدے کا چارج واپس لینے کا حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران عدالت نے دعا زہرہ کو بازیاب نہ کرانے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ہزارہ تعاون نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے جبکہ عدالت نے بھی اپنی آبزرویشن میں یہی کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

عدالت نے اپنے حکم میں اسٹیلشمنٹ ڈویژن سے آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائے دی جائے کہ کامران فضل اس عہدے کے لیے اہل ہیں یا نہیں؟

علاوہ ازیں عدالت نے ایم آئی ٹی سندھ ہائیکورٹ کے عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ دعا زہرہ کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں پیش کیا جائے۔

Related Posts