کراچی:ریس لگاتی دو بسیں فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑیں‘ متعدد افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ریس لگاتی دو بسیں فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑیں‘ متعدد افراد زخمی
کراچی:ریس لگاتی دو بسیں فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑیں‘ متعدد افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بسوں کی ریس کے دوران حادثہ‘متعدد افراد ذخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شہید ملت روڈ نزد طارق روڈ انڈر پاس کے قریب دو منی بسوں کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے۔

. لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف نظر آئے جبکہ مذکورہ مقام پر بلال کوچ اور منی بس 23/A کے درمیان تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں پہلے آپس میں ٹکرائیں پھر ایک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے بھی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف گاڑیوں اور رکشوں میں سوار کر کے اسپتال پہنچایا۔

Related Posts