سورج کو جلال آگیا، آج کراچی میں پارہ 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

heatwave in karachi
کراچی میں سخت گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہر میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری صبح 11 بجے سے 4 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں پارہ سات روز تک 42 ڈگری پر رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے تاہم ہیٹ ویو کے دوران شہر میں شمال اور مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کی لہر کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں محسوس کی جائے گی اور ہیٹ ویو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو ہیٹ ویو کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی کہ صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے خطرے کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ایک خط لکھ کر ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں امام مسجد قاتلانہ حملے میں زخمی، مذہبی حلقوں میں اشتعال، ملزم گرفتار

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چترال ، دیر ، ملاکنڈ ، سوات، مانسہرہ، کوہستان ، پشاور اور مردان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

Related Posts