مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام پر امریکی مدد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کی فلسطینی مسلمانوں پر بربریت کے خلاف حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی کی تشہیر کے سلسلے میں کراچی بھر میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سماجی شخصیات کو بھی دعوت نامے دیئے گئے ہیں۔
حماس نے مغویوں کی رہائی اسرائیلی جارحیت کی بندش سے مشروط کر دی
ریلی 22 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر کو ہوگی، جس کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوگا، جہاں سے امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ شروع ہوگا۔ ریلی میں شرکت کے لئے شہر بھر سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔