کراچی پورٹ ٹرسٹ کا سمندری طوفان سے بچا ؤکے لیے الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پورٹ ٹرسٹ کا سمندری طوفان سے بچا ؤکے لیے الرٹ جاری
کراچی پورٹ ٹرسٹ کا سمندری طوفان سے بچا ؤکے لیے الرٹ جاری

کراچی:سمندری طوفان سے بچا ؤکے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے الرٹ جاری کردیا، جس کے بعد جہازوں کو مضبوط رسوں اور اسٹیل وائر سے باندھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمندری طوفان سے بچاؤ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی الرٹ جاری کردیا، جس میں تمام جہازوں کے کپتانوں کو حفاظتی انتظامات اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے پورٹ پر موجود جہازوں کو مضبوط رسوں اور اسٹیل وائر سے باندھ دیا گیا ہے۔جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینشن سینٹر نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندرمیں طغیانی کے دوران پورٹ قاسم،کراچی پورٹ کی آوٹراینکریج پرکوئی جہازموجود نہ ہو۔ آوٹراینکریج پر کسی جہاز کا اینکر مسئلہ کرے توکپتان فوری جہازلیٹ گو اینکرکردے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان سے قبل ہی کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق طوفان کی صورت میں کیٹی بندراورملحقہ ساحلی علاقوں میں 8سے12فٹ کی لہریں آسکتی ہیں، اونچی لہروں کی صورت میں کیٹی بندرنشیبی علاقوں میں کوسٹل سیلابی صورتحال پیداکرسکتی ہے۔

Related Posts