یومِ شہداء کا ترانہ جاری، پولیس کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔کراچی پولیس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ شہداء کا ترانہ جاری، پولیس کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔کراچی پولیس
یومِ شہداء کا ترانہ جاری، پولیس کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔کراچی پولیس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر ملی جوش و جذبے سے بھرپور ترانہ جاری کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی پولیس نے یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر ترانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی روشنیاں پولیس کے جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں۔ پولیس فورس نے شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے اور یومِ شہداء ملک کیلئے جان دینے والے شہیدوں کی یاد دِلاتا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ محکمۂ پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑا ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے روز شہید افسران اور نوجوانوں سے اِس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور وطن کیلئے خدمات جاری رکھیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں منائے جانے والے یومِ شہدائے پولیس کے دوران سوشل میڈیا صارفین کا قوم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا جس کے دوران یومِ شہدائے پولیس 2020ء ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس مارٹائرز ڈے 2020ء آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت 1 ہزار 483 پیغامات بھیجے گئے جن کا مقصد ان شہدائے پولیس کو الگ الگ انداز سے خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جن کی جانیں ادائیگئ فرض کے دوران وطن پر قربان ہوئیں۔ 

مزید پڑھیں: شہدائے پولیس کیلئے سوشل میڈیا صارفین کا خراجِ تحسین

Related Posts