کراچی پولیس کی کارروائی، سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتوں سے بلاک موبائل فون خرید کر کھلوا کر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے نام ندیم، غفور، آصف اور شانی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی سے اغوا کیے گئے سینئر صحافی نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے

پولیس کی حراست میں ملزم ندیم نے اعتراف کیا کہ وہ بلاک موبائل کھلوانے کے 1 ہزار اور ای ایم ای آئی تبدیلی کے 5 ہزار دیتا تھا، ملزم شانی نے بتایا کہ وہ ڈکیتوں سے 15 سے 20 ہزار میں موبائل فون خریدتا تھا۔

Related Posts