کراچی، توہین مذہب کے الزام میں ہندو شہری کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، توہین مذہب کے الزام میں ہندو شہری کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
کراچی، توہین مذہب کے الزام میں ہندو شہری کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

کراچی:شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے توہین مذہب کے الزام میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295۔اے کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھیم پورہ کے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپیئر پولیس اسٹیشن کے افسر کا کہنا ہے کہ توہین مذہب کے الزام میں ایک 33 سالہ ہندو شہری کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پی پی سی کی دفعہ 295۔A ”کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی دانستہ اور بدنیتی پر مبنی توہین آمیز کارروائیوں“ سے متعلق ہے۔ جس پر جرمانہ اور دس سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

مذکورہ واقعے کا مقدمہ ایک 24 سالہ نوجوان عاقب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، نوجوانوں کی جانب سے نامعلوم افراد پر توہین مذہب کا الزام لگنے کے بعد اتوار کی رات ہندو مندر کے ارد گرد سیکڑوں افراد جمع ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ ٹھنڈا کرادیا تھا۔

ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بعض افراد مندر میں داخل ہوئے اور مندر میں موجود مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔ اُس شخص کے مطابق 2 دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اسی تناظر میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مندر کے باہر کچھ لوگ کھڑے ہوئے ہیں، انہوں نے حالات پر قابو پانے کیلئے آنے والی پولیس کی موبائل کا بھی گھیراؤ کیا ہوا ہے۔