کراچی میں سالِ نو کا جشن،کاروبار رات 8بجے بند،سی ویو جانے کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:شہرقائد میں سالِ نو کے موقع پر شہریوں کو ساحل سمندر پر جانے کی اجازت ہوگی، تمام راستے کھلے رہیں گے جبکہ ساحل اور اطراف کے علاقوں میں کاروبار 8بجے بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق کلفٹن میں سی ویو، دو دریا، کھڈا مارکیٹ، بوٹ بیسن میں رات 8 بجے سے تمام دکانیں بند رہیں گی تاہم بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ کل عام شہریوں کو سی ویو جانے کی اجازت ہوگی، ماضی کی طرح راستے کنٹینرز لگاکر بند نہیں کئے جارہے ہیں تاہم بغیر سائلنسر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نئے سال کیلئے لائی جانیوالی شراب پولیس نے پکڑ لی

ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ چیک کروا کر آگے جانے کی اجازت دی جائے گی، سی ویو کے اطراف شہریوں کو غیر ضروری طور پر جمع نہیں ہونے دیں گے، سی ویو کی جانب آنے والوں کے لیے ٹریفک پولیس کی متبادل راستوں کا ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

زبیر نذیر شیخ کے مطابق ہلڑ بازی کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات ہیں، شہری خود بھی احتیاط کریں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

Related Posts