زہرہ حیدر کون ہیں اور فینز اونلی کا مقصد کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is Zahra Haider and what is ‘only fans’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج صبح سے زہرہ حیدر کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور یہ وہی زہرہ حیدر ہیں جنہوں نے ایک بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ مختلف پاکستانی مردوں کی طرف سے انہیں متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا یاجاچکا ہے۔

زہرہ حیدر کون ہیں؟
زہرہ حیدر ایک پاکستانی نژاد کینیڈین مصنفہ ہیں اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے تاہم اب وہ فی الحال کینیڈا میں مقیم ہیں۔

وجہ شہرت؟
پاکستانی مردوں کی جانب سے زیادتی کے دعوے کے بعد زہرہ حیدر کو بے پناہ شہرت ملی تھی اورزہرہ حیدرکا نام پچھلے سال مارچ میں اس وقت زبان زدعام تھا جب انہوں نے اس ناانصافی کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

مارچ 2020 میں زہرہ حیدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں عصمت دری ایک المناک حقیقت ہے اور ملک میں جنسی تعلیم یا رضامندی کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ انہیں متعدد مردوں نے مختلف مواقع پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ردعمل
اب بہت سے لوگ بشمول خواتین کی اکثریت زہرہ حیدر کوGoFundMe اکاؤنٹ بنانے اور لوگوں سے پیسے مانگنے کے لیے فون کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زہرہ حیدر نے اپنے 5000 ڈالر کے ہدف میں سے 1400 ڈالر اکٹھے کرلئے ہیں۔

Image

انہوں نے عبداللہ نامی ایک شخص کااسکرین شاٹ شیئر کیا ہے ،ان دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے آٹھ مہینوں سے ایک بدلا ہوا آدمی ہے اور اپنے طریقے ٹھیک کرنے کے لیے تھراپی لے رہا ہے تاہم صارفین میں سے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے پیج OnlyFans کو سبسکرائب کریں۔

Image

لوگ ناراض کیوں ہیں؟
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے زہرہ حیدر پرنور مقدم کی موت کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ زہرہ حیدرمقبولیت حاصل کرنے کے لیے نور کا نام استعمال کر رہی ہیں۔

Image
Image

ایک سوشل میڈیا صارف نے زہرہ حیدر پرغصے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے مقبولیت کے لیے نور مقدم کا نام استعمال کیا جبکہ لوگوں کے ردعمل کے بعد زہرہ حیدر نے اپنے تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔

 

Related Posts