کراچی پولیس کی بروقت کارروائی، ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 accused arrested in East Zone police operations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی پاکستان میں غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے، 25 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ضلع غربی کی پولیس نے کی۔ پولیس نے قبضے میں لیا گیا ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا ٹرک کسٹم حکام کے حوالے کردیا جبکہ سرجانی پولیس کی ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈی ایس پی سیّد انور شاہ اور ایس ایچ او سرجانی ناظم راؤ کی سربراہی میں پولیس نے ٹینکر کو جب چیک کیا تو اس میں ایرانی ڈیزل ٹی یو 259 کی مقدار 25 ہزار لٹر پائی گئی۔

ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا ٹرک ضلع غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے پکڑا گیا۔ رواں ماہ سرجانی پولیس کی ایرانی ڈیزل کے خلاف یہ چوتھی بڑی کارروائی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف کارروائیوں کے دوران سرجانی پولیس نے لاکھوں لٹر ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کیا۔

غیر قانونی  ایرانی ڈیزل حب چوکی سے ٹینکرز کے ذریعے مختلف راستوں سے کراچی اسمگل کیا جاتاہے۔تاہم بعض پولیس افسران و اہلکاروں کی غفلت یا بدعنوانی کے باعث ایرانی ڈیزل کراچی پہنچ جاتا ہے۔

 اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔دوسری طرف ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کم درجہ صاف (ریفائن) ہوتا ہے جس سے گاڑیوں کے انجن کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا  کریک ڈاؤن، 80 ٹرانسپورٹرز گرفتار

Related Posts