کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دستیاب مزیدار کڑاہی پلیٹر ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے جسے بہترین ذائقے اور رنگا رنگ مصالحہ جات کے ساتھ خوبصورت انداز میں پیش کیاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا میں واقع لاثانی دیسی ریسٹورنٹ والوں کا کہنا ہے کہ وقت کے اعتبار سے ہر چیز میں تبدیلی آتی جارہی ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں ہی دیکھیں تو پہلے ہم سادہ کھانا کھاتے تھے، پھر تبدیلی آنے لگے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE3NTYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTc1NiAtIDQw2KfZhtqGINqp2Kcg2LHZiNmEINm+2LHYp9m52r7Yp9iMINiw2KfYptmC25Ig2YXbjNq6INin2b7ZhtuMINmF2KvYp9mEINii2b4hIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MTc2MSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMS9Sb2xsLVBhcmF0aGEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6IjQw2KfZhtqGINqp2Kcg2LHZiNmEINm+2LHYp9m52r7Yp9iMINiw2KfYptmC25Ig2YXbjNq6INin2b7ZhtuMINmF2KvYp9mEINii2b4hIiwic3VtbWFyeSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp25Ig2YbZiNis2YjYp9mG2YjauiDZhduM2rog24zbgSDYrtin2LXbjNiqINuB25Ig2qnbgSDZiNuBINqp2KjavtuMINqp2KjavtuMINqp2obaviDYp9uM2LPYpyDYrtin2LUg2qnYsdiv24zYqtuSINuB24zauiDaqduBINiz2KfYsduMINiv2YbbjNinINqp24wg2YbYuNix24zauiDYp9mGINm+2LEg2KzZhSDYrNin2KrbjCDbgduM2rrblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
ریسٹورنٹ والوں کا کہنا ہے کہ انسان آہستہ آہستہ مختلف قسم کے کھانوں کی جانب آیا جن میں فاسٹ فوڈ، باربی کیو اور چائنیز کھانے شامل ہیں۔ چائنیز اور بار بی کیو میں بھی جدت آنے لگی اور بار بی کیو کی جدت ایسے پلیٹرز ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی سوچا کہ ہم جدید انداز میں اپنے کھانے کے کام کو پیش کریں۔ ہمیں پیزا ہانڈی کی ریسپی بہت منفرد لگی۔ ہم ہانڈی میں کچھ پیزے کی چیزوں کو شامل کرلیتے ہیں جو دیکھنے میں پیزا ہی محسوس ہوتی ہے۔
ہم نے پیزا اور ہانڈی کا ایک مشترکہ ذائقہ تشکیل دیا ہے۔ لاثانی دیسی ریسٹورنٹ والوں کا کہنا ہے کہ ہماری تیار کردہ ڈشز کا ذائقہ بہترین اور منفرد ہوتا ہے جسے ہانڈی اور پیزا کھانے والے دونوں ہی طرح کے کسٹمرز پسند کرتے ہیں۔