کراچی: لکی ٹیکسٹائل مل کی من مانیا‘ مین نیشنل ہائی وے کی غیرقانونی کھدائی شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: لکی ٹیکسٹائل مل کی من مانیا‘ مین نیشنل ہائی وے کی غیرقانونی کھدائی شروع کردی
کراچی: لکی ٹیکسٹائل مل کی من مانیا‘ مین نیشنل ہائی وے کی غیرقانونی کھدائی شروع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے صنعتی علاقہ میں قائم لکی ٹیکسٹائل مل کی کھلی بد معاشی، سیوریج لائن بچھانے کی غرض سے منزل پمپ کے قریب حسن پنہور گوٹھ کے مقام پر مین نیشنل ہائی وے کی غیرقانونی کھدائی شروع کردی۔

, مزکورہ سڑک قائد آباد تا اسٹیل ٹاؤن دو سال قبل تعمیر ہوئی تھی،حکومت کی جانب سے روڈ کٹنگ پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ قومی شاہرہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

قانونی طور پر سپر ہائی وے،نیشنل ہائی وے سڑک پر نجی ادارہ اپنے مفاد کی خاطر کھود ہی نہیں سکتا اور اس طرح کا اقدام کرنے والا فرد یا ادارہ قانون کی گرفت میں ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ٹریفک ملیرڈی ایم سی ملیر، ایس پی ملیرکے دفاتر موجود ہیں اس کے باوجود مین روڈ کی غیرقانونی کھدائی پر معنی خیز خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔مذکورہ ٹیکسٹائل مل اگر قانونی اجازت لے کر سڑک کے نیچے جیٹنگ مشین سے سراخ کرکے بھی سیوریج لائن ڈال سکتی تھی۔

قومی شاہراہ کو بر باد کر کے پوری سڑک کھود دی گئی، ذرائع کے مطابق بعض سرکاری افسران نے اس مد میں مبینہ بھاری نذرانہ وصول کیا ہے،ورنہ ایک غیر قانونی کام وہ بھی دن دہاڑے مذکورہ اداروں کی موجودگی میں کرنا ناممکن ہے،اس کے نتیجے میں مضبوط سڑک حسن پنہور گوٹھ کے مقام پر تباہ و بربادہو گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈی سی ملیر،ایس ایس پی ٹریفک ملیر،ایس پی ملیر اور چئیرمین ڈی ایم سی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور لکی ٹیکسٹائل مل انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Posts