کراچی بلدیاتی انتخابات: 235نشستوں پر الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج جاری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پارٹی پوزیشنوں کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) برتری پر ہے، جماعت اسلامی (جے آئی) پیچھے ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوئے۔الیکشن کمیشن کے تازہ ترین نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 91 اور جماعت اسلامی نے 85 نشستیں حاصل کیں۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 42، پاکستان مسلم لیگ ن نے 7، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 2 اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ایک نشست حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

نتائج میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 229 یونین کونسلوں میں چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے نتائج مرتب کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ یونین کمیٹیوں کے نتائج روکے گئے جس کے بعد کمیشن نے اس معاملے کی سماعت 25 جنوری کو کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts