کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق شہر میں 24 اگست یا 25 اگست کی شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے، جس سے شہر میں کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون سسٹم مشرقی راجستھان پر موجود ہے، اس سسٹم کے زیر اثر مشرقی سندھ میں آج بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب بارش کے اس نئے سلسلے کے دوران دریائے سندھ اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
پیمرا کو اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم