فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنیوالے جیل جائینگے، کراچی میں نئے سال پر دفعہ 144 نافذ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Medical student killed by stray bullet during aerial firing in New Karachi
FILE PHOTO

کراچی میں نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

کراچی کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک نافذ رہے گی۔ اس قانون کے تحت فضائی فائرنگ، آتش بازی اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

سرد ترین رات گزر گئی، کراچی میں آگے موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟

یہ اقدام عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور نئے سال کی تقریبات کے دوران ممکنہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت حکام کو ایسے اقدامات کا اختیار حاصل ہوتا ہے جو عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوں۔

کراچی میں نافذ کی گئی یہ پابندیاں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک معمولی لیکن اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

Related Posts