گلشن اقبال، کوچنگ سینٹر میں ساتھی کی فائرنگ سے طالبعلم قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن اقبال، کوچنگ سینٹر میں ساتھی کی فائرنگ سے طالبعلم قتل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں واقع کوچنگ سینٹر میں طالب علم نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے اپنے ساتھی کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا، مقتول طالب علم کی شناخت آشان میواتی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوچنگ سینٹر میں طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا، جب کہ بعد میں دونوں کے درمیان صلح بھی کرادی گئی تھی۔اس کے باوجود لڑکوں نے کوچنگ سینٹر میں کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم کلاشنکوف بوری میں رکھ کر لایا تھا اور کوچنگ سینٹرکے اندر داخل ہوکر فائر کیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 2 طالب علم تھے آپسی جھگڑا ہوا تھا، دونوں میں صلح ہوگئی تھی، ساتھی طالب علم اپنے ساتھ کلاشنکوف لے کر آیا جس سے فائر کیا اور فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:پسند کی شادی کا کیس، عدالت نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کردیا

عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار رہے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

Related Posts