اسٹاک مارکیٹ میں 290پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 290پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 290پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے سبب 290.78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کے ایس ای 100انڈیکس 0.71 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز کے 40,716.74 پوائنٹس کے مقابلے 41,007.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 1|11,790,556 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران کل 181,976,391 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 3.095 بلین روپے کے مقابلے 6.795 بلین روپے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 320 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 164 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 139 میں مسلسل کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پاک سروسز نے 130.00 روپے فی حصص کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو کہ 1905.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر پریمیم ٹیکس رہا، اس کی فی حصص قیمت میں 42.01 روپے اضافے کے ساتھ 659.00 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

نیسلے پاکستان میں سب سے زیادہ 209.90 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 5400.10 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد سیفائر فائبر کی قیمت 101.07 روپے کی کمی کے ساتھ 1246.60 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts