کراچی میں نئے سال کا پہلادن سرد ترین ثابت ہوا،پارہ 9 ڈگری تک گرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi experiences season's coldest day
Karachi experiences season's coldest day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  کراچی میں نئے سال کا پہلادن سرد ترین ثابت ہوا، سابیریا کی سرد ہواں نے شہریوں کی قلفی جمادی، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

کراچی میں نئے سال کا پہلاروز سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سائبرین ہواں سے کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے، یکم جنوری سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، شہر میں30 سے35کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 سے45 کلومیٹرفی گھنٹہ تک تیزہوا کے جھکڑ متوقع ہے ، تیز ہوا کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اسکول 6 جنوری تک بند رکھے جائیں گے،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اعلان

دوسری جانب ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہر جاری ہے ، بالائی علاقوں میں زندگی منجمد ہوگئی اور پارہ منفی پچیس تک گرگیا جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی اکیس تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں پارہ نقطہ انجماد کوچھوگیا۔

کوئٹہ میں منفی 3 ،لاہوراور فیصل آباد میں دو ڈگری ہوگیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، رحیم یار خان اور بالائی سند ھ کے شہروں سکھر، گھوٹکی حیدر آباد جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کیا وقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Related Posts