کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہورومعروف ٹک ٹاکرز کی جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ٹک ٹاکرکنول آفتاب نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ میری اور شریکِ حیات ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے۔ آنکھ بھی بڑی مشکل سے کھلی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحقیقات سے نہیں گھبراتی، روپے کو ڈالر میں تبدیل کروانے پر رونا آتا ہے۔حریم شاہ

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، شدید دھند کے باعث گلے کی تکلیف، کھانسی، نزلہ اور بخار عام ہوگیا۔ اسی دوران ٹک ٹاکر جوڑے کو بھی طبیعت کی خرابی کا سامنا ہے۔ 

انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے آپ سب کی دعاؤں کے منتظر کہہ کر سوشل میڈیا صارفین سے دعا کی درخواست کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر پر تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ ایک ہی شخص سے دوسری بار شادی کر لیں۔ دیگر صارفین نے دعا بھی دی۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کنول آفتاب شاید یہ کہنا چاہتی ہیں کہ لوگ ہی ان کی بیماری کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بری نظر اپنا وجود رکھتی ہے، اس لیے آپ کو چاہئے کہ چھپ کر رہیں۔

Public Trolls Kanwal Aftab & Zulqarnain on Recent Post

Public Trolls Kanwal Aftab & Zulqarnain on Recent Post

ملک بھر میں سردی اور نزلہ زکام کے ساتھ ساتھ کورونا بھی ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے ایس او پیز کی پابندی نہیں کی۔

Related Posts