تحقیقات سے نہیں گھبراتی، روپے کو ڈالر میں تبدیل کروانے پر رونا آتا ہے۔حریم شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحقیقات سے نہیں گھبراتی، روپے کو ڈالر میں تبدیل کروانے پر رونا آتا ہے۔حریم شاہ
تحقیقات سے نہیں گھبراتی، روپے کو ڈالر میں تبدیل کروانے پر رونا آتا ہے۔حریم شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے مشہور ہونے والی فنکارہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی لیکن جب ہم روپے کو ڈالر میں تبدیل کرواتے ہیں، اس پر ضرور رونا آتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ جب ہم روپے کو ڈالر میں تبدیل کرواتے ہیں تو ہمیں ضرور رونا آتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں ایک امید دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کپڑوں کا انتخاب خواتین کی ذاتی پسند ناپسند پر منحصر ہے۔ملائکہ اروڑا

انسٹاگرام پیغام میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے امید دلائی تھی کہ پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی اہمیت عمران خان کے دور میں کچھ اور ہی ہوگی لیکن ان کے دور میں ہم مایوس اور ناامید ہوئے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن پھر بھی ایک امید ہے کہ کوئی ایسا وزیر اعظم آئے جو ہماری قوم کو اوپر لے کر جائے لیکن ہم بلا تحقیق ایک دوسرے کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر ہم نے ماضی کی طرح ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا عمل جاری رکھا تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ اداروں کی تحقیقات کی بات پر حریم شاہ نے کہا کہ میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی، ضرور کریں۔

حریم شاہ نے کہا کہ جب میرے متعلق تحقیقات کی جائیں گی تو واضح ہوجائے گا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ رقم منتقلی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔ 

Related Posts