ممبئی:پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کو انڈیا کے اعلیٰ سول ایوارڈ ’پدما شری‘ سے نواز دیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پدما شری ایوارڈز 2020 کی تقریب دہلی کے راشٹرا پتی بھون منعقد کی گئی، جہاں بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے شعبہ فلم انڈسٹری میں کارکردگی پر شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔
Actor Kangana Ranaut receives the Padma Shri Award 2020. pic.twitter.com/rIQ60ZNd9i
— ANI (@ANI) November 8, 2021
ایوارڈ تقریب میں بھارتی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے، جبکہ بھارتی صدر نے عدنان سمیع کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت، کرن جوہر اورایکتا کپورکو بھی ایوارڈ دیا۔
مزید پڑھیں: قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار نے 70 سال بعد اعتراف کرلیا