اوور بلنگ کے بعد کے الیکٹرک نے ایک ماہ میں دو بل بھیجنا شروع کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K Electric start sending two bills in a month

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے بعد کے الیکٹرک نے شہریوں کو ایک ماہ میں دو دو بل بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں مئی کے بل جون میں ادا کرنیوالے شہریوں کو جون میں ہی جون کے بل بھی ارسال کردیئے گئے ہیں، کے الیکٹرک کمپنی کی جانب سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کورنگی، لانڈھی، ملیر، محمود آباد، اعظم ٹاؤن، منظور کالونی ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگرعلاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا، رات کو ایک سے پانچ بجے تک لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اوور بلنگ کا سلسلہ بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مانی مانیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شہریوں کو دوگنا سے زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ شکایت کیلئے کے الیکٹرک کے دفتر جانے والے شہریوں کو بجلی منقطع کرنے کی دھمکیاں دیکر بل ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے بعد اب شہریوں کو ایک ماہ میں دو دو بل بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو ماہ جون کے دوران مئی کا بل ادا کرنے کے باوجود جون میں ہی جون کے بل بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کے الیکٹرک کی من مانیوں میں شریک ہیں اور اپنا حصہ لیکر عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: راتوں کو بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے عوام کی نیندیں اڑادیں

عوام نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے کے الیکٹرک کی من مانیوں کا نوٹس لیکرلوٹی گئی رقوم واپس دلانے اور کے الیکٹرک کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts