نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کے الیکٹرک کے خلاف رپورٹ جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ میں بڑا اضافہ
عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ میں بڑا اضافہ

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کا لائسنس خطرے میں پڑ گیا ہے قومی پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رپورٹ جمع کروا دی۔ 

، با خبر ذرائع کے مطابق  نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ دنوں کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک پر عائد کی گئی ہے۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے لائسنس کی خلاف ورزی کی، لائسنس کے تحت کے الیکٹر ک صارفین کو بجلی فراہمی کی پابند ہے، پاورپلانٹس کو تیل کی عدم دستیابی کے ذمہ دار صارفین نہیں -ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس رپورٹ پر نیپرا نے سنجیدگی سے نوٹس لیا تو کے الیکٹرک کا لائسنس خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

شہرِ قائد میں لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں جاری سنگین کوتاہی کے نتیجے میں نیپرا کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر سکتا ہے، تاہم ایسی صورتحال میں کسی دوسری کمپنی کو بجلی کی تقسیم کاری سنبھالنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں جس کے دوران بجلی کی تقسیم کاری حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

قبل ازیں کے الیکٹرک نے شہر میں 10 سے 15گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر اضافی بلنگ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور تانبے کے تار چوری کرنے کے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:  جماعتِ اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا

Related Posts