ہیلی بیبر کی شاندار کامیابی پر جسٹن بیبر کا ردعمل، مداحوں کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justin Bieber reacts to Hailey’s $1B Beauty Deal
ONLINE

دنیا بھر میں مقبول گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کی کاروباری دنیا میں شاندار کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

ہیلی بیبر کے بیوٹی برانڈ “رود” نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی “ای ایل ایف” کے ساتھ اربوں روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد یہ بیوٹی لائن نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

ہیلی بیبر نے اپنی اس کامیابی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر کے ذریعے کیا، جن میں اُن کے برانڈ کے سفر کو دکھایا گیا۔ یہ برانڈ سال 2022 میں قائم ہوا تھا۔

اپنے پیغام میں ہیلی نے لکھا کہ جب انہوں نے اس برانڈ کا آغاز کیا تو اُن کے خواب بہت بڑے تھے اور ان کے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ اپنی مصنوعات کو دنیا بھر کے مختلف خطوں، مقامات اور لوگوں تک پہنچائیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی اور فخر ہے کہ ہم ای ایل ایف بیوٹی کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں، اور اب ہم رود کے اگلے باب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مجھے ایک ایسی کمپنی ملی ہے جو میرے نظریات اور تخلیقی سوچ سے ہم آہنگ ہے، جو جدت اور نئے خیالات پر یقین رکھتی ہے، اور جو ہمارے برانڈ کو مزید ترقی دینے میں مددگار ہوگی۔

ہیلی نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “اس سفر میں آپ سب کی محنت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ اور ہماری کمیونٹی کا بھی شکریہ، جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ یہ تو صرف شروعات ہے، آنے والا سفر مزید شان دار ہوگا۔”

دوسری جانب جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ کی اس کامیابی پر خاموش انداز میں خوشی مناتے ہوئے ان کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا، جو اُن کی سپورٹ اور فخر کا اظہار تھا۔ان کی اس پوسٹ کو مداحوں نے بھی پسند کیا اور کمنٹس میں اپنی رائے بھی دی۔

Related Posts