جمیعت علمائے اسلام کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
جے یو آئی کا آج شروع ہونے والا ”امن مارچ“ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 2 نومبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔
غزہ کی صورتحال پر عالمی کانفرنس مغربی ملکوں کی منافقت کی وجہ سے بے نتیجہ ختم
امن قافلے کی قیادت جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو کررہے ہیں۔ سکھر پریس کلب کےسامنے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو 15 سال سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
راشد سومرو نے مزید کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرائمز اور اغوا برائے تاوان سمیت لاقانونیت عروج پر ہے۔ عوام کو دعوت دے رہا ہوں ہمارے ساتھ مل کر امن کا جھنڈا تھام لیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔