جے یو آئی شیرانی کی اسرائیل سے مبینہ تجارت پر پی ڈی ایم حکومت پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان (شیرانی) نے پی ڈی ایم حکومت کی مبینہ اسرائیل نوازی پر شدید تنقید کی ہے۔

جے یو آئی شین کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک، نائب امراء مولانا محمد اقبال عثمانی، مولانا محمد عالم لانگو، حاجی امین اللہ امین، حاجی عبدالصادق نورزئی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ، صوبائی ناظم مالیات حاجی سید قاسم شاہ آغا، ڈپٹی ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق لانگو نے بیان میں نجی سطح پر اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کے قومی موقف، مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کی حرمت پر سودے بازی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں ایک بار پھر ‘شہر اعتکاف’ کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اسرائیل کے ساتھ پینگ بڑھا کر اپنے ناجائز اقتدار کی ایک اور بھیانک قیمت ادا کر دی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ ایک مذہبی پارٹی کا لیڈر ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نے اسرائیل کے ساتھ غیر رسمی اور غیر سرکاری طور پر تجارتی تعلق کا آغاز کر دیا ہے۔ مذہب کے لبادے میں صیہونی کاز کیلئے راستہ ہموار کرنے والے لوگ اسلام، پاکستان اور جماعت کے مجرم ہیں۔ جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Related Posts