جے یوآئی رہنماؤں کی کنور نوید جمیل کے انتقال پر ایم کیو ایم رہنماؤں سے تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے وفد نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل کے انتقال پر ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد کا تعزیتی دورہ کیا۔

جے یوآئی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں رؤف صدیقی اور عبد الحسیب سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈنمارک کا قرآن سمیت مقدس کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی کیلئے قانون سازی کا اعلان

وفد میں جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی، بزنس فورم کے صدر حاجی امین اللہ، مولانا سید حماداللہ شاہ، شرف الدین اندھڑ ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایم کیو علماء ونگ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جے یوآئی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے مرحوم رہنما کنور نوید کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Posts