خاموش کامیڈی فلمز میں اداکاری میں اعلیٰ مقام پیدا کرنے والے لیجنڈری فنکار چارلی چیپلن کی بیٹی جوزفین چیپلن 74سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامیڈی لیجنڈ چارلی چیپلن کی بیٹی اور اداکارہ جوزفین چیپلن فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13جولائی کو انتقال کر گئیں۔ انتقال کا اعلان ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے سامنے آیا۔
اکشے کمار نے جب چیخ کر بات کی، اچھا نہیں لگا۔منیش پال
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سانتا مونیکا میں پیدا ہونے والی جوزفین چیپلن کی تاریخ پیدائش 28مارچ 1949 ہے جو چارلی چیپلن کے ہاں پیدا ہونے والے 8 بچوں میں سے تیسرے نمبر پر تھیں۔
جوزفین چیپلن نے اپنے کیرئیر کا آغاز چھوٹی سی عمر میں اپنے والد کے ساتھ 1952 کی لائم لائٹ سے کیا اور اپنے اداکاری کے طویل کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی۔
جوزفین چیپلن نے 1973میں نوٹس روگز، 1978 میں ڈاکٹر فرینکوز، 1984 میں دی بے بوائے اور 1987 میں کو انسیڈنسز سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی اور ان کے کام کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی۔
انہوں نے 1991 میں ڈاؤن ٹاؤن ہیٹ اور 1999 میں پاؤلیٹ او ویناگر سمیت متعدد فلموں میں کردار نبھائے اور اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ ان کے والد چارلی چیپلن کی کامیڈی کو آج تک پسند کیا جاتا ہے۔